پاکستان ایران، امریکا میں جنگ بندی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

09:30 PM, 23 Sep, 2026

نیویارک: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ڈیکلریشن آن رائٹ ٹو ڈویلپمنٹ کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اجلاس ہوا، جس سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر فرد کا یہ حق ہے کہ وہ بہتر مستقبل کی تلاش کرے۔ حقِ ترقی کے اعلامیے نے 40 سال قبل ترقی کو عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق قرار دیا تھا، اعلامیے کا پیغام واضح تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کا مقصد صرف دولت پیدا کرنا نہیں بلکہ سماجی ترقی کو فروغ دینا اور انسانی وقار کو برقرار رکھنا ہونا چاہیے۔ ترقی پذیر دنیا میں قرضوں کی ادائیگی مالی گنجائش کو محدود کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی آفات برسوں کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا خاتمہ کر رہی ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے پیشگی اور فعال حکمت عملی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وضع کردہ ترقی کا ڈھانچہ معاشی تبدیلیوں کے منصوبوں پر مبنی ہے۔

بعد ازاں صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا ایران اور امریکا کے درمیان ملاقات کا کوئی امکان ہے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ دونوں فریق دوبارہ ملیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے امید نہیں چھوڑی، امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر صدر ٹرمپ، ایران اور پاکستان نے دستخط کیے تھے۔

مزیدخبریں