ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور مقامات پر ژالہ باری کاامکا ن ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور مقامات پر ژالہ باری کاامکا ن ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ڑوب، سبی، نصیر آباد ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکا ن ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

اتوار کو جاری موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویڑن ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کی صورتحال کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: مالم جبہ50 ، پٹن 32 ، کوہاٹ30، کالام 23، چراٹ 13،بالاکوٹ 10، پشاورائیرپورٹ، دیر 09 ، لوئر دیر 08 ، سیدو شریف،بنوں 07، چترال 06، پشاور سٹی 05 ، کاکول 03 ، دروش 02 ، پنجاب: ساہیوال 27، ٹوبہ ٹیک سنگھ15، کوٹ ادو12، لاہور پی بی او، فیصل آباد، شور کوٹ 07،سرگودھا، ملتان ، بہاولپور ائیرپورٹ 06 ، گوجرانوالہ، جوہرآباد، قصور ،جھنگ 04 ، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ 03، راولپنڈی02 ، کامرہ، سیالکوٹ ، لاہور ائر پورٹ ، منگلہ ،میانوالی ، ڈی جی خان ،بہاولپور سٹی 01، گلگت بلتستان: استور21،بگروٹ 14 بونجی 12 ، چلاس 07،گلگت 05 ، کشمیر: مظفر آباد 05، گڑھی دوپٹہ 04، کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو 45 ، سبی ، لسبیلہ 43 ، شہیدبینظیرآباد ، جیک آباد، سکرنڈ42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔