پاکستان کو کلبھوشن یاد یوبھارت کے حوالے کر دینا چاہئے:عدنان سمیع

پاکستان کو کلبھوشن یاد یوبھارت کے حوالے کر دینا چاہئے:عدنان سمیع

دہلی:پاکستان کے مشہور گلوکار عدنان سمیع نے جب سے بھارتی شہریت حاصل کی ہے اکثر و بیشتر پاکستان کے خلاف بیانات دیتے نظر  آتے ہیں ۔معروف گلوکار و بھارتی شہری عدنان سمیع نے کہا پاکستان کو کلبھوشن یاد یوبھارت کے حوالے کر دینا چاہئے،انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بھارت اور پاکستان کو تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے چاہئیں،مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا بھارت کو کشمیریوں کیساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہئے تا کہ تمام تنازعات محبت اور امن کیساتھ حل کئے جاسکیں۔

سونو نگھم کے اذن سے متعلق متازعہ ٹویٹ پر بات کرتے ہوئے عدنان سمیع نے کہا میں نے ان کے ٹویٹس نہیں پڑھے لیکن میں جانتا ہوں وہ کسی کی دل آزاری نہیں کریں گے،مجھے لگتا ہے کہ کچھ غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔