بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہیدکر دیا

06:46 PM, 24 Apr, 2018

نئی دہلی: بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے باز نہ آیا۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کی آڑ میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔اسی اثناءمیں نامعلوم افراد کے حملے میں اسپیشل فورس کے آفیسر سمیت تین بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
پلوامہ کے علاقے ترال میں کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور قابض افواج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ، آنسو گیش کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا گیا۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائی میں متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی میں سفاکانہ قوانین بند کیے جائیں۔رواں ماہ کے آغاز سے اب تک بھارتی فوج کی بربریت 20 سے زائد کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں