چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم طبی سامان اور آلات کے ساتھ پاکستان پہنچ گئی، آئی ایس پی آر

07:51 PM, 24 Apr, 2020

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے  کورونا وائرس کیخلاف مدد کیلئے چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم طبی سامان اور آلات کے ساتھ پاکستان پہنچ گئی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق،  چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم دو خصوصی ائیر کرافٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی جس کی قیادت میجر جنرل ہوآنگ کونگژن کر رہے ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وفد کا استقبال کیا۔

 چینی ڈاکٹرز کی ٹیم کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور متاثرہ مریضوں کے علاج کا تجریہ رکھتی ہے۔ ٹیم دو ماہ پاکستان میں قیام کے دوران تعاون کرے گی۔

پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی حمایت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان اور چین میں ہمیشہ کے دوست ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

مزیدخبریں