واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ لبنان سے مسلح گروہوں بالخصوص حزب اللہ کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہو سکے۔
صدر ٹرمپ نے سفیروں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات کو "انتہائی خوشگوار" قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میں بہت جلد اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر کے ساتھ ملاقات کا منتظر ہوں تاکہ اس امن عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔
موجودہ جنگ بندی میں مزید 21 دن (3 ہفتے) کا اضافہ کر دیا گیا ہے امریکی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ لبنان کو ایک مضبوط اور آزاد ملک بنانے کے لیے دہشت گرد عناصر کا صفایا ضروری ہے، جس کے لیے امریکہ لبنانی حکومت کی معاونت کرے گا۔ وائٹ ہاؤس بہت جلد اسرائیلی اور لبنانی قیادت کی میزبانی کرے گا تاکہ ایک طویل مدتی معاہدہ طے پا سکے۔
ٹرمپ کا اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع کا اعلان، حزب اللہ کے خاتمے کے لیے تعاون کا عزم
09:05 AM, 24 Apr, 2026