اسلام آباد/نیویارک: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے کے بعد مودی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر شدید سبکی اور سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی سازش کو بروقت بے نقاب کرنے کے بعد عالمی برادری میں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ بھارت کے اندر اور باہر مودی سرکار پر تنقید کے نشتر چلائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پہلگام واقعے کے حقائق سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی نے حکومت کے اس اقدام کو سیاسی فوائد کے لیے رچایا گیا "ڈرامہ" قرار دیا ہے، جبکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی نئی دہلی سے جواب طلبی شروع کر دی ہے۔
اس اہم موڑ پر سکھ رہنما اور تحریکِ خالصتان کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی بھارتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں پہلگام واقعے کو بھارتی ایجنسیوں کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ پنوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اب اپنی ساکھ بچانے میں ناکام ہو چکی ہے۔
دوست ممالک نے بھی پہلگام واقعے پر بھارت سے وضاحت طلب کر لی ہے، جس سے نئی دہلی عالمی فورمز پر الگ تھلگ ہو کر رہ گیا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ بے نقاب: بھارت عالمی سطح پر تنہا، پاکستان کی بڑی سفارتی فتح
10:26 AM, 24 Apr, 2026