تہران / اسلام آباد : ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج سے خطے کے اہم ممالک کے ہنگامی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس دورے کے دوران وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عباس عراقچی اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات کے دوران درج ذیل امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ کے اس دورے کا بنیادی مقصد خطے میں جاری صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینا اور جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارتی محاذ کو متحرک کرنا ہے۔ مسقط اور ماسکو کے دوروں کو بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ روس اور عمان کی قیادت سے اہم مشاورت کریں گے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا اہم علاقائی دورہ: اسلام آباد، مسقط اور ماسکو روانگی شیڈول
07:25 PM, 24 Apr, 2026