سیالکوٹ میں دوران ڈکیتی ساتھیوں کی فائرنگ سے 4 ڈاکو ہلاک

09:48 AM, 24 Aug, 2017

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں بدحواس ڈاکوؤں نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی۔ دوران ڈکیتی 4 ڈاکو انجام کو پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق 10 ڈاکو کھروٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور مزاحمت پر ڈاکو گھبرا گئے اور ایک دوسری پر فائرنگ کر دی۔ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 4 ڈاکو ہلاک  ہو گئے۔ مرنے والوں میں ملزم انوار، علی، نوید اور رضوان شامل ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں