نیب کا شریف خاندان کو مزید 2 مواقع دینے کا فیصلہ

11:24 AM, 24 Aug, 2017

اسلام آباد: نیب حکام نے شریف خاندان کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور شریف خاندان کو مزید دو نوٹس بھیجے جائیں گے۔شریف خاندان کے وکیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیب حکام نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی کر رہے ہیں۔ شریف خاندان کو ان کا موقف دینے کے لیے موقع دیا گیا۔ اس سلسلے میں نیب پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

نیب حکام نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے وکیل نے نیب کے بارے دو مختلف موقف اپنائے، پہلے نیب سے درخواست کی گئی تھی کہ نظر ثانی درخواستوں کے باعث کارروائی نہ کی جائے، اب پریس کانفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ نیب قانون کے مطابق نہیں چل رہا۔

نیب حکام نے کہا کہ نیب سپریم کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے عین مطابق کارروائی کر رہا ہے اور شریف خاندان کے وکیل نیب پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب شریف خاندان کو پہلے مزید نوٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ مزید نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ملزمان کو صفائی کا پورا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں