سعودی عرب میں حج کے موقع پر خصوصی یاد گاری ٹکٹ جاری

12:20 PM, 24 Aug, 2017

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ ڈاک نے رواں حج سیزن کے لیے خصوصی یاد گاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔ع رب خبر رساں ادارے کے مطابق حج کے یاد گاری ٹکٹ پر ’حج ایک عبادت اور تہذیبی رویہ‘ کے الفاظ درج ہیں۔

یاد گاری ٹکٹ پر خانہ کعبہ شریف کی تصویر کے ساتھ ’لبیک الھم لبیک‘ کے الفاظ اور دائیں جانب سعودی عرب کا سلوگن پرنٹ کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے ڈاک کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر اسامہ بن محمد صالح الطف نے بتایا کہ یاد گاری ٹکٹ کے اجرا کا مقصد اہم مواقع پر قومی مساعی کو نمایاں کرنا اور انہیں مربوط بنانا ہے۔

ڈاک ٹکٹ بھی مختلف ملکوں اور اقوام کے درمیان رابطے کا ایک ذریعہ ہے۔ ڈاک کے ٹکٹ سے آپ اپنا پیغام دوسری تہذیبوں اور اقوام تک وسیع پیمانے پر پہنچاتے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں