اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات میں حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آرٹیکل 62، 63 کو ختم نہ کرنے کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرٹیکل 62، 63 کو ختم نہ کرنے کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک خورشید شاہ کو سونپ دیا گیا ہے۔
خورشید شاہ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔اجلاس میں نئی امریکی پالیسی کی بھرپور مذمت کی گئی اور حکومت کی طرف سے بروقت اور واضح رد عمل نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں