جاتی امرا میں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری

01:25 PM, 24 Aug, 2017

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر سندھ محمد زبیر، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، پرویز ملک، عمران نذیر شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں حلقہ این اے 120 میں آنے والے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ایم پی ایز بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کلثوم نواز کی بیماری کے باعث خود انتخابی مہم میں شریک نہ ہونے پر مہم چلانے کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

آصف کرمانی نے بتایا کہ نواز شریف کل ایوان اقبال لاہور میں آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرینگے اور اس کنونشن میں ملک بھر سے وکلا شریک ہونگے۔

یاد رہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں تاہم علاج کے لیے لندن میں موجود ہونے کی وجہ سے وہ خود مہم نہیں چلا سکیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں