اوبر نے پاکستانی صارفین کی سہولت لیے زبردست فیچر متعارف کروا دیا

08:52 PM, 24 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

اوبر نے پاکستان میں صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کرا دیا جس سے ان کے لیے سفر کرنے میں مزید سہولت ہو جائے گی۔

اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اپنی لوکیشن سے کئی جگہوں پر اسٹاپ کرنے کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ اس سہولت کی وجہ سے دیگر افراد کو ڈراپ یا پک کیا جا سکے گا۔

سب سے اہم بات کہ آپ تمام لوکیشنز کے کرائے کو بھی دیکھ سکیں گے جس کی بدولت یہ یہ فیچر کافی مددگار ثابت ہوگا۔ صرف آپ نے کرنا یہ ہے کہ اپنی منزل کا اندراج کرتے ہوئے + کے آئیکون پر کلک کریں۔

یہ سروس ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو کسی جگہ جاتے ہوئے اپنے دوستوں، بچوں یا دیگر کو پک کرنا چاہتے ہوں یا کسی جگہ جاتے ہوئے سامان اٹھانے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کے لیے آپ کو اپنی اوبر ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

                            

مزیدخبریں