واٹس ایپ پر مس کال کے بعد فوری وائس میسج بھیجنے کا نیا فیچر کی آزمائش شروع

04:52 PM, 24 Aug, 2025

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کر لی ہے جس سے صارفین مس کال کے فوراً بعد آڈیو پیغام بھیج سکیں گے۔ اس فیچر کی بدولت جب کوئی کال اٹھانے والا جواب نہ دے تو کالنگ اسکرین پر ’ریکارڈ وائس میسج‘ کا ایک بٹن ظاہر ہوگا، جس سے فوری طور پر آڈیو پیغام ریکارڈ کر کے بھیجا جا سکے گا۔

یہ شارٹ کٹ بٹن کال کے ساتھ ساتھ اس فرد کے ساتھ موجود چیٹ میں بھی دکھائی دے گا، جہاں مس کال کا نوٹیفکیشن موجود ہوتا ہے، تاکہ صارف آسانی سے اور جلدی آڈیو میسج بھیج سکے۔

اگرچہ واٹس ایپ میں پہلے سے وائس نوٹ بھیجنے کی سہولت موجود ہے، مگر یہ نیا فیچر مس کال کے بعد فوری آڈیو پیغام بھیجنے کو زیادہ آسان اور تیز بنائے گا۔

مزیدخبریں