افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

10:36 AM, 24 Aug, 2025

کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ نے 9 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ کی قیادت دنیا کے نامور لیگ اسپنر راشد خان کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت، اور محمد نبی شامل ہیں۔

مزید برآں، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمٰن، اے ایم غضنفر، نور احمد، فرید احمد ملک، نوین الحق اور فضل حق فاروقی بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سے قبل سہ ملکی سیریز میں بھی حصہ لے گی، تاکہ اپنی فارم کو بہتر بنا سکے۔ایشیا کپ کے گروپ بی میں افغانستان کو بنگلادیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ سخت ہوگا۔

مزیدخبریں