لاہور ہائیکورٹ: جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

11:57 AM, 24 Aug, 2025

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عالیہ نیلم کی بیرون ملک روانگی کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، وفاقی و صوبائی لاء افسران، افسران اور وکلاء نے شرکت کی۔ تقریب میں جسٹس شمس محمود مرزا نے جسٹس عابد عزیز شیخ سے حلف لیا۔

تقریب کے دوران ججز نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کو اس اہم عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں