پنجاب رینجرز نے سرحدی علاقوں میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی ریسکیو آپریشنز شروع کر دیے

06:15 PM, 24 Aug, 2025

قصور: پنجاب رینجرز نے دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے سرحدی علاقوں میں سیلاب کی زد میں آئے ہوئے افراد کی مدد کے لیے ہنگامی ریسکیو آپریشنز میں تیزی لے آئی ہے۔ ضلع قصور کے گنڈا سنگھ والا میں رینجرز کی ٹیموں نے سیلاب کے باعث پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

ریسکیو کے دوران متاثرین کے قیمتی سامان کو بھی حفاظت سے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔ موسمی حالات کی نزاکت کے پیش نظر پنجاب رینجرز دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے میں رہ کر امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے میں مصروف عمل ہے۔

مزیدخبریں