پیپلز پارٹی عوام سے کیے گئے وعدے نبھا رہی ہے:بلاول بھٹو زرداری

07:21 PM, 24 Aug, 2025

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خوشی کیا ہے کہ ان کی پارٹی اپنے کیے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان فراہم کرنے کا عزم کیا تھا، اور آج انہیں خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی اس عہد پر قائم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، ساتھ ہی سولر سسٹمز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارٹی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔
 
 

مزیدخبریں