لمبی زلفوں کو الوداع، ہالینڈ کا بز کٹ لک سوشل میڈیا پر مقبو ل ہو گیا

12:12 PM, 24 Aug, 2026

مانچسٹر: ناروے کے سٹار فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ نے اپنے روایتی لمبے بالوں کو مختصر کرتے ہوئے نیا بز کٹ ہیئر سٹائل اپنا لیا، جس کے بعد ان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

ہالینڈ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کو اپنے نئے حلیے سے آگاہ کیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن لکھا، "نیا سیزن، نیا ٹرم۔"

مانچسٹر سٹی اور بورن ماؤتھ کے درمیان میچ کے لیے جب ہالینڈ اتحاد سٹیڈیم پہنچے تو انہوں نے سر پر کیپ پہن رکھی تھی۔ تاہم وارم اپ سیشن کے دوران کیپ اتارتے ہی ان کا نیا ہیئر سٹائل نمایاں ہوگیا، جسے دیکھ کر شائقین بھی حیران رہ گئے۔

ہالینڈ کے نئے لک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ان کے روایتی لمبے بال ان کی شخصیت اور کھیل کے دوران ان کی منفرد شناخت کا حصہ رہے ہیں، اس لیے اچانک بز کٹ اپنانا مداحوں کے لیے خاصا غیر متوقع تھا۔

فٹبال کے سابق سٹار زلاتان ابراہیمووچ بھی ہالینڈ کے نئے انداز پر تبصرہ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔ انہوں نے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ آیا ہالینڈ نے کوئی شرط تو نہیں ہاری، جبکہ مزاحاً یہ بھی پوچھا کہ کیا نئے ہیئر سٹائل کے بعد ناروے کا یہ سٹرائیکر میدان میں مزید تیزی سے دوڑ سکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیا ہیئر سٹائل ہالینڈ کے لیے میدان میں خاص خوش قسمتی نہیں لایا اور ان کی نئی ہیئر کٹ کے ساتھ میچ کا نتیجہ بھی ان کے حق میں نہ آسکا۔

مزیدخبریں