پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن میں دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے

01:33 PM, 24 Aug, 2026

ٹوکیو: پاکستان نے 37ویں جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز جیت لیے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دونوں کھلاڑی اپنی اپنی کیٹیگریز میں سبقت لے گئے۔ یحییٰ خان نے انڈر 17 کے مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ ابوبکر نے انڈر 11 کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کرکے پاکستان کے لیے دوسرا طلائی تمغہ جیتا۔

دونوں نوجوان کھلاڑیوں کی کامیابی کو پاکستانی سکواش کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جس سے ملک میں اس کھیل کے مستقبل کے حوالے سے بھی امیدیں وابستہ کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی سکواش کے کھلاڑی حالیہ عرصے میں بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اس سے قبل پشاور سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم سکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ایک اہم سکواش ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔

ثنا بہادر اس سے پہلے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ چیلنجر بینڈیگو اوپن سکواش چیمپئن شپ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

مزیدخبریں