تہران(جاویدبلوچ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات، سیکیورٹی اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔ فریقین نے علاقائی امن و استحکام اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے قیام، باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔