نئی امریکی پابندیاں بھی ایران کو شکست نہیں دے سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ

01:31 PM, 24 Aug, 2026

تہران: ایران نے امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ امریکی اقدامات بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کے بعد دوبارہ پابندیوں کی طرف واپس آنا امریکی مایوسی کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق فوجی حملے ہوں یا ناکہ بندیاں، ماضی میں تمام اقدامات ناکام رہے ہیں اور امریکا کا نیا اقدام بھی ناکام ہوگا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا اور نہ ہی دباؤ کے سامنے جھکے گا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ بات چیت کی جائے تاکہ انصاف اور باہمی عزت کی بنیاد پر قابلِ قبول حل تلاش کیا جا سکے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ تہران دباؤ اور پابندیوں کے بجائے باعزت اور منصفانہ مذاکرات کو مسئلے کے حل کا بہتر راستہ سمجھتا ہے۔

مزیدخبریں