صدر زرداری سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاک سعودی دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

02:05 PM, 24 Aug, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی دیرینہ اور برادرانہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مستقل حمایت اور تعاون کو بھی سراہا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے دورِ سفارت کے دوران ملنے والی محبت اور تعاون پر صدر مملکت، حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

مزیدخبریں