کراچی(کاشف منیر)اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی ہے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کربی تھری کردی، جبکہ پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا گیا ہے۔
ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی معاشی صورتحال اور بیرونی مالی پوزیشن میں پیش رفت کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ موڈیز نے اس سے قبل بھی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئے سی اے اے ٹو سی اے سے ون کیا تھا۔
نئی ریٹنگ کے بعد پاکستان کی کریڈٹ پوزیشن میں مزید بہتری کی عکاسی ہوتی ہے، تاہم ملک کو اب بھی مالی اور بیرونی شعبوں میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔