آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا مرحلہ مکمل، ن لیگ کو واضح عددی برتری

05:37 PM, 24 Aug, 2026

مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ایوان میں واضح عددی برتری حاصل کرلی۔

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں مسلم لیگ (ن) جبکہ دو نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں۔ ٹیکنوکریٹ اور علماء و مشائخ کی مخصوص نشستیں بھی مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آئیں۔

مخصوص نشستوں پر کامیابی کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد اب اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ باقی ہے۔

مزیدخبریں