اسلام آباد(تو صیف عباسی )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور مختلف اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پاسکو کے گندم اسٹاک کو 85 فیصد مقامی اور 15 فیصد درآمدی گندم کی بنیاد پر فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے درآمدی گندم کے بروقت اخراج کے لیے بھی پاسکو کے گندم اسٹاک کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدے سے متعلق 153.855 ملین ڈالر کی حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں مختلف معاشی اور مالی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ملکی معیشت سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
ای سی سی کا اجلاس، گندم اور پی آئی اے سے متعلق اہم فیصلے
06:43 PM, 24 Aug, 2026