آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا، شیڈول جاری

09:38 PM, 24 Aug, 2026

مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کل 25 اگست کو صبح 10 بجے سے 11 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 11 بج کر 15 منٹ پر ہوگی، جبکہ اہل امیدواروں کی فہرست 11 بج کر 30 منٹ پر آویزاں کی جائے گی۔امیدواروں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری مہلت صبح 11 بج کر 45 منٹ مقرر کی گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 25 اگست کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

مزیدخبریں