آسٹریلین صحافی نے بھارتی کپتان کوہلی کا ایسا مذاق اُڑا دیا کہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق معروف آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جسمیں لکھا کہ "ویرات کوہلی بتا رہے ہیں اگر میدان میں فیصلے ان کے حق میں نہ جائیں تو کس طرح کا رویہ اپنانا چاہیے"۔
آسٹریلوی صحافی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آسٹریلوی کپتان کے ساتھ دوران میچ ہونے والی لفظی جنگ کے بعد ایک رینڈم ویڈیو پیش کی اور ساتھ کیپشن دیا کہ کس طرح ویرات کوہلی اپنے حق میں فیصلہ نہ ہونے پر آپے سے باہر ہوتے ہیں ۔
صحافی نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک وکٹ کے پیچھے کیچ نہ دیئے جانے کے بعد ویرات کوہلی کے تاثرات کے بعد ہی اپنے تاثرات کا اظہار انوکھے انداز میں کیا تھا۔