پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے

 پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 4 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد: کورونا  وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 4 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 898 ہو گئی۔جبکہ 322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک  بھر میں  کورونا کی تشخیص کے لیے 47ہزار 811 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 322افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح سے  مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اس وقت ملک بھر میں  کورونا میں مبتلا652مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1474184767449014274?s=20
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے   گزشتہ دنوں کراچی میں کیسز سامنےآنے کے بعد اب بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد طبی ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ملک بھر میں مزید پھیلاؤ کا اشارہ دیدیا ہے۔

دوسری جانب  دنیا بھر میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سےطبی ماہرین لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد ویکسین مکمل کروائیں اور باقاعدگی سے ورزش اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا کھا کر اپنی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔

مصنف کے بارے میں