ٹویٹر پر کے بلیو سبسکرپشن والے صارفین کیلئے خوشخبری

11:38 AM, 24 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

ٹویٹر پر بلیو سبسکرپشن صارفین کے لیے 60 منٹ  پر مشتمل ویڈیو   اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کروا دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر کے مالک ایلن مسک  کی  کو ششیں رنگ لے آئیں، ٹوئٹر  پر اپ لوڈ  اور پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کا بہترین معیار  برقرار  رکھنے کا سلسلہ  جاری  ہے، اب ٹوئٹر بلیو کے صارفین 2 جی بی تک کی ایسی ویڈیو فائل پوسٹ کرسکیں گےجس کا ،دورانیہ 60 منٹ تک ہو۔

خیال رہے کہ طویل ویڈیوز میں ٹوئٹر کی جانب سے اشتہارات دکھائے جائیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا ۔

مزیدخبریں