اسلام آبا د : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی، جس دوران دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو سراہا اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کے آئندہ پاکستان کے دورے کا منتظر ہونے کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اہم شعبوں میں متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کی دعوت دی، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گہرائی آنے کی امید ہے۔