کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک اور ڈمپروں کے داخلے پر پابندی

11:52 AM, 24 Dec, 2025

کراچی : شہر قائد میں دن کے اوقات میں ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، شہر میں صبح 6 سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی دو ماہ تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تک جانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح، نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی، داؤد چورنگی اور جام صادق برج تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممکن ہوگا۔

اس کے علاوہ، ناردن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، ناردن بائی پاس سے گلبائی، ماڑی پور سے کراچی پورٹ، لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ تک ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں