وینزویلا کے خلاف فوجی اور اقتصادی دباؤ پر احتجاج ، روس ، چین کی اقوام متحدہ میں امریکا پر کڑی تنقید

02:55 PM, 24 Dec, 2025

نیویارک : اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے پر روس اور چین نے امریکا پر سخت تنقید کی ہے۔ وینزویلا اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وینزویلا کے مندوب نے امریکا کے اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔ وینزویلا کے مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگی قوانین کو جواز بنا کر اپنے اقدامات کو درست ثابت کرنا "مضحکہ خیز" ہے۔

اس پر امریکا کے مندوب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے اپنی پوری طاقت کا استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکا وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو کی حکومت پر منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردی کے الزامات عائد کرتے ہوئے دباؤ بڑھا رہا ہے۔ اس کے جواب میں وینزویلا امریکا کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی بھرپور مذمت کرتا آیا ہے۔

مزیدخبریں