اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور ان کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد، موہنجو داڑو اور ان کے گرد و نواح میں بھی دھند کی توقع کی گئی ہے۔ اسی طرح، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ان کے گرد و نواح میں دھند کی موجودگی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔