لاہور: لاہور کے لبرٹی چوک کو کرسمس کے تہوار کے موقع پر خصوصی سجاوٹ دی گئی ہے، جس میں 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب کیا گیا ہے۔ اس اقدام نے شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کرسمس ٹری محبت، تنوع اور شمولیت کی علامت ہے، اور پنجاب میں ہر شہری، ہر مذہب اور ہر ثقافت کو برابر کا احترام حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور لبرٹی چوک کی سجاوٹ اسی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔
شہری حلقے اس اقدام کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کے مثبت اور پرامن چہرے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اقلیتی برادری کے لیے حوصلہ افزا بھی ہے۔