کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا

04:17 PM, 24 Dec, 2025

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر بھی شامل تھے۔

درخواست گزار عبدالقادر کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ کوئٹہ میں حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری کے مطابق کی گئی ہیں، جبکہ 2023 کی مردم شماری نوٹیفائی ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئیں۔

عدالت نے درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین کے نام نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں