پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے تحت کارروائیوں پر فل بینچ کے روبرو سماعت کی ہدایت،لاہور ہائیکورٹ

02:52 PM, 24 Dec, 2025

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے خلاف درخواستوں پر فل بینچ کے روبرو سماعت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

چیف جسٹس جسٹس عالیہ نیلم نے مشتاق احمد سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ قانون میں واضح ہے کہ اگر معاملہ سول کورٹ میں زیر التوا ہو تو ڈپٹی کمشنر متعلقہ عدالت میں درخواست دے گا اور سول کورٹ کیس کو ٹریبونل بھیجے گی۔

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بغیر تحریری حکم کے قبضے کیسے دلوائے جا رہے ہیں اور عدالت کی زبانی ہدایات پر عمل کس طرح ہوگا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ تقریباً ڈھائی ماہ بعد ٹریبونلز کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، مگر تاحال کام شروع نہیں ہوا، نہ عملہ موجود ہے اور نہ یہ واضح ہے کہ ٹریبونلز کہاں بیٹھیں گے۔

چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ پیرا کس اختیار کے تحت قبضہ دلو رہا ہے اور کہا کہ موجودہ عمل قانون کے مطابق نہیں، کیونکہ قانون کے مطابق قبضہ ٹریبونل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔

مزیدخبریں