مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا،: کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں شمولیت کا وقت قریب ہے
یونیورسٹی آف آزاد کشمیر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کوئی معمولی مشین نہیں بلکہ ایک وژن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کسی سفارش یا رشوت کے تحت نہیں دیا جاتا، اور آج کے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر اسی وژن کی بدولت کامیاب ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں چار دانش اسکول قائم کیے جائیں گے اور جلد یہاں دانش یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مئی 2025 کی جنگ میں پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ اخلاقی برتری بھی حاصل ہوئی، اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کا حق دلایا جائے گا۔