پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے عالمی دلچسپی، 12 پارٹیوں نے بڈز جمع کرا دیں

08:41 PM, 24 Dec, 2025

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری ٹینڈر کے ابتدائی مرحلے میں غیر معمولی دلچسپی کی تصدیق کر دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ تک مجموعی طور پر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کروائیں۔ یہ پارٹیاں دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتی ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپی پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور مضبوط ساکھ کا واضح ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیکنیکی طور پر اہل قرار دی جانے والی پارٹیوں کے درمیان اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کا مرحلہ منعقد ہوگا، جس میں دو نئی ٹیموں کی ملکیت کے حقوق دیے جائیں گے۔ یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پورا عمل شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی توسیع اور مستقبل کی ترقی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں