پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ سنا دیا، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا

06:22 PM, 24 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

پاکستان سپر لیگ کا فائنل قدافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی ہوگا ۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی ہوگا۔اس حوالے سے پنجاب حکومت نے سیکیورٹی اداروں سے فائنل کرانے یا نہ کرانے کیلئے وقت مانگا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے  سٹریٹجی بنا لی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ کو قذافی سٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے قبل ہی داخل کر دیا جائیگا۔ اس روز قذافی سٹیڈیم کے اردگرد کی شاہرائیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

مزیدخبریں