سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

رماح :سعودی عرب کے علاقے  رماح کی  شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر سے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹکر کے بعد  دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ 5 افراد ایک گاڑی اور 2مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے۔

دونوں گاڑیوں میں ٹکر کے باعث دونوں کے مسافر ہلاک ہوگئے۔ رماع کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے اور رویہ سڑک ہے ۔

خراب سڑ ک کو مرمت کرنے کے لیے متعدد بار درخواستیں دی گئیں ہیں مگر ابھی تک اس کی تعمیر و مرمت نہیں ہو سکی ۔جس کی وجہ سے  اس روڈ پر خوفناک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔