حکومت اور پاکستان بار کابنچ میں شامل جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر نقوی پر اعتراض کا فیصلہ 

11:30 AM, 24 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کچھ دیر بعد شروع ہوگی۔ پی ڈی ایم اور پاکستان بار کونسل نے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر اعتراض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے ازخود نوٹس کی  سماعت گیارہ  کے بجا ئے  اب  ساڑھے گیارہ بجے ہو گی سماعت کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

 مسلم لیگ ن، جے یو آئی ، پیپلز پارٹی اور پاکستان بار کونسل نے  بنچ میں شامل 2 ججز پر اعتراض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں