قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کے لیے این او سی جاری

11:40 AM, 24 Feb, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیم یکم سے 7 مارچ تک مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کرے گی۔

قومی ہاکی ٹیم میں منیب الرحمان، علی رضا (گول کیپر)، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز، ابوبکر محمود، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد عماد اور عمیر ستار شامل ہیں۔ٹیم کی مصر روانگی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی حتمی کلیئرنس سے مشروط ہو گی۔

مزیدخبریں