طارق فضل چوہدری کی بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر پر وضاحت

12:09 PM, 24 Feb, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) منتقل کیا، جہاں ان کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق، پہلے پروسیجر کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں بہتری آئی تھی، جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا۔ طارق فضل چوہدری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اور اس معاملے میں تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں