سونے کی قیمت میں 23,900 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے فی تولہ مقرر

04:24 PM, 24 Feb, 2026

کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اور گزشتہ پانچ دنوں میں سونے کے نرخوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

پانچ دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23,900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور آج بھی اس میں 3,400 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس کے ساتھ ہی سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 2,915 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 5,172 ڈالر کی قیمت تک پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے، اور فی تولہ قیمت 192 روپے بڑھ کر 9,286 روپے ہو گئی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں