سلمان علی آغا کا بیٹنگ پچ پر بڑے ہدف کا عزم

06:36 PM, 24 Feb, 2026

لاہور : آئی سی سی ایونٹ کے اہم ترین معرکے میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر جارحانہ حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دونوں کپتانوں کا ماننا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر بورڈ پر ایک بڑا ٹوٹل سجائیں اور پھر اس کا بھرپور دفاع کریں۔
کپتان نے ٹیم میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بولنگ لائن اپ کو مزید تقویت دی جا سکے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے میچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاہم جانتے ہیں کہ آج کی جیت ہمیں براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچا دے گی، اس لیے ہم کسی بھی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں