پالی کیلے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم معرکے میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پالیکیلے میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کا آغاز کچھ زیادہ متاثر کن نہ رہا اور پہلی وکٹ صرف 14 رنز پر گر گئی جب صائم ایوب 7 رنز بنا کر جوفرا آرچر کا شکار بنے۔ کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سابق کپتان بابر اعظم نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 73 تک پہنچایا، بابر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی، تاہم وہ 122 کے مجموعی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
فخر زمان نے 16 گیندوں پر 24 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں شاداب خان نے 23 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل 164 رنز (9 وکٹوں کے نقصان پر) تک پہنچا دیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، لیام ڈاسن اور عادل رشید نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے، جہاں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف
08:17 PM, 24 Feb, 2026