پاکستان کابل ہوٹل میں ملوث طالبان کو فوری گرفتار کرے : امریکہ

پاکستان کابل ہوٹل میں ملوث طالبان کو فوری گرفتار کرے : امریکہ


واشنگٹن : امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے نیا مطا لبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری گرفتار کرے، طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے۔

وائٹ ہا ؤ س کی پریس سکریٹری، سارا سینڈرز نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان رہنماوں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کرے ۔ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے روکا جائے۔ادھر کابل میں انٹرکانٹی ننٹل ہوٹل پر حملے کے بعد، افغان حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حملے میں طالبان کا دھڑا، حقانی نیٹ ورک ملوث ہے؛ جس کے مبینہ طور پر پاکستانی حدود میں ٹھکانے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ہوٹل پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد ہوگئی ہے۔