تیسرا ٹیسٹ : بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر

تیسرا ٹیسٹ : بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر

جوہانسبرگ: گھر کے شیر ساو¿تھ افریقہ میں مکمل بے بس ہو گئے۔ ساو¿ تھ افریقہ کے خلاف تیسر ے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میں بھارتی ٹیم181رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ،جواب میں ساو¿تھ افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان پر چھ رنز بنالئے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تین میچز کی سیریز کے آخری میچ میںبھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااورآغازسے ہی مشکلات کا شکار رہی ،13کے مجموعے پر ہی دونوں اوپنر بلے بازپویلین لوٹ چکے تھے ،تاہم اس کے بعد کپتان ویرات کوہلی اور پجار ا نے 84رنز بنا کرٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن کوہلی بھی 54رنز بنانے کے بعدپویلین لوٹ گئے جبکہ پجارا بھی اپنی نصف سنچری بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی اننگ میں چار کھلاڑی ایسے رہے جو اپنا اکاو¿ نٹ بھی نہ کھول سکے۔ساو¿ تھ افریقہ کی جانب سے ربدا نے تین جبکہ مورکل ،پھلیندر،اور پھلکیوا نے دو،دو وکٹیں حاصل کی۔ساﺅتھ افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل ہے۔